ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ضلع کے تمام اسکیاننگ سنٹروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری لازمی : ڈی سی ہریش کمار

ضلع کے تمام اسکیاننگ سنٹروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری لازمی : ڈی سی ہریش کمار

Fri, 29 Mar 2019 19:53:28    S.O. News Service

کاروار:29؍مارچ (ایس او نیوز) اسکیاننگ سنٹروں  (Scanning Centers)میں لازماً سی سی ٹی وی کیمروں لگائے جائیں اور ضرورت پڑنے پر اس کے فوٹیج لازمی طورپر مہیا کرنے  اترکنڑاڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ہدایات جاری کی ہیں۔

جنین  یا رحم مادر نشان دہی قانون کے مطابق اسکیاننگ سنٹروں میں  سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کرنالازمی قرار دیا گیا ہے لیکن کچھ سنٹروں میں سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کرنے اور کوئی بہانہ تلاش کئے جانےکے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں قانونی کارروائی کرنےکی ڈی سی نے جانکاری دی ۔

 ڈی سی نے کہاکہ اسکیاننگ سنٹروں میں اپنے ذاتی خرچ پر سی سی ٹی وی کیمروں کا نصب کرنا قانونی طورپر لازمی ہے۔ اگر کسی سنٹر میں کیمروں کے کام  نہیں کرنے کے متعلق ہمیں کوئی شکایت ملتی ہے تو ہم اس اسکیاننگ سنٹرکو بند کرنے کے متعلق غور کرسکتے ہیں۔ اسی لئے ضلع کے تمام اسکیاننگ سنٹروں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانا ضروری ہےاور اس کاکام کرتے رہنا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے اور موقع کے مطابق کیمروں کے فوٹیج بھی مہیا کرنے کی بات کہی۔


Share: